• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بنیاد ی ٹیرف میں مزید ساڑھے 3 روپے کا اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے دی تھی، جس پر فیصلہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر اوسطاً ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اگست ستمبر میں بھی فی یونٹ بجلی ساڑھے تین روپے جبکہ اکتوبر میں 91 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافہ ہوگا، بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک پر بھی ہوگا، بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید