کیپٹل ہل کیس میں ملزم کو 7 سال کی سزا

August 06, 2022

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا میں کیپٹل ہل کیس میں انتہائی دائیں بازو کی تھری پرسنٹرز ملیشیا کے ایک ملزم کو ٹرمپ کے حامیوں کے ہجوم میں شامل ہونے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنادی گئی۔ واضح رہے کہ کانگریس میں 6 جنوری کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہے۔سابق صدر ڈونلڈٹرمپ پرحامیوںکوکیپٹل ہل پرحملے کے لئے اکسانے کاالزام ہے۔