طلباء کے آئینی وجمہوری حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی‘ پشتونخواایس او

August 06, 2022

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا ایس اوکے رہنماؤں نے کہا ہے کہ طلباء کے آئینی جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد رکھیں گے کارکن تنظیم کے یونٹوں کی فعالیت کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کریں تعلیمی اداروں میں طلباء کے مسائل کو حل کرنا ، ان کی رہنمائی وآگاہی کرنا،پر امن بہترین تعلیمی ماحول کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے طلباء تنظیموں پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند یار کاکڑ، جعفر خان، امین اللہ اچکزئی، بشیر افغان ‘ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ سیکرٹری جبار خان پانیزئی ،سینئر معاون سیکرٹری سخی جان توخئی ،کامرس ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ سیکرٹری در اچکزئی اور سینئر معاون سیکرٹری عرفان خان نے یونیورسٹی ایجوکیشن اور کامرس ڈیپارٹمنٹ کے انتخابی اجلاس اور نئے کابینہ کے منتخب پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ سیکرٹری جبار خان پانیزئی، سینئر معاون سیکرٹری سخی جان توخئی ، اسماعیل خان ، محمود خان، نعمت خان، حسین خان، نضیف خان ، راشد خان، محیب اللہ، بصیر احمد ، سعید محمد ، قاسم زرکون ، فصیح اللہ معاونین جبکہ کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دراچکزئی یونٹ سیکرٹری ، عرفان خان سینئر معاون سیکرٹری اسحاق خان، اسرار خان ، جہانزیب خان ، باسط خان ، فیروز خان، مصطفی خان ، وسیم خان ، انعام اللہ، حکمت اللہ، قاسم خان ، نقیب خان معاونین منتخب ہوئے کابینہ سے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ نے حلف لیا۔