10 کھرب مالیت کی مہنگی ترین کشتی، دنیا میں موجود ہی نہیں؟

August 06, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

دنیا کی مہنگی ترین کشتی جس کی مالیت تقریباً 10 کھرب پاکستانی روپے سے زائد ہے، اس کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ موجود ہی نہیں ہے۔

یہ ایک کشتی نہیں بلکہ ایک تیرتا ہوا پُرآسائش گھر ہے جس میں تقریباً تمام ہی سہولیات موجود ہیں۔

کشتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک پراسرار ملائیشین ارب پتی شخصیت کے پاس ایک متنازع فنکار اسٹیورٹ ہیوز کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین کشتی (Yacht) موجود ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اس کشتی کے بارے میں تقریباً ایک دہائی قبل جوہری اور ڈیزائنر اسٹیورٹ ہیوز نے کہا تھا کہ اس نے تین سال کی محنت کے بعد دنیا کی مہنگی ترین کشتی بنائی ہے جس کی مالیت 4 ارب 80 کروڑ ڈالر (10 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) سے زائد ہے

اس ڈیزائنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُس نے یہ کشتی ملائیشیا کے ایک ارب پتی شخص کو فروخت کی ہے جس نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

2011 میں سامنے آنے والی اس کشتی کی تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر 100 فٹ لمبی ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اس کا وزن ایک لاکھ کلوگرام تک ہوسکتا ہے جبکہ اسے بنانے کے لیے سونے اور پلاٹینم کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح اس کشتی کے ڈیک، ڈائننگ کی جگہ اور حتیٰ کہ لنگر کے بھی قیمتی دھاتوں سے بنے ہونے کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔