• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IQ ٹیسٹ: اس تصویر میں موجود کونسی خاتون بچے کی حقیقی ماں ہے؟

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

تصویری پہیلیاں اکثر ہی لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیتی ہے لیکن یہ کافی دلچسپ بھی ہوتی ہیں اور ذہین لوگوں کو ایسی پہیلیاں بہت پسند آتی ہیں۔

آج ہم ایک ایسی ہی دلچسپ تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں جس کا درست جواب صرف ذہین یا اچھی قوتِ مشاہدہ رکھنے والے لوگ دے سکتے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا آئی کیو لیول اچھا ہے تو اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر صرف 10 سیکنڈز میں یہ بتائیں کہ تصویر میں موجود کونسی خاتون بچے کی حقیقی ماں ہے؟

تصویر میں کرسی پر بیٹھا بچہ رو رہا ہے، جسے 3 خواتین نے گھیر رکھا ہے، اب آپ کو اس تصویر کا بغور جائزہ لے کر یہ بتانا ہے کہ اس بچے کی حقیقی ماں کون ہے؟

اگر آپ دھیان سے تصویر کا مشاہدہ کریں گے تو جلد ہی درست جواب تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تصویر میں موجود ہر خاتون کے چہرے کے تاثرات اور نقل و حرکت کو غور سے دیکھیں، ہو سکتا ہے ان خواتین میں سے ایک بچے کو زیادہ دھیان دے رہی ہو یا اس کے چہرے کے تاثرات سے بچے کے ساتھ اس کا قریبی رشتہ ہونے کا اشارہ مل رہا ہو۔

اگر آپ کو درست جواب نہیں مل سکا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کے درست جواب کی نشاندہی نیچے دی گئی تصویر میں کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

درست جواب یہ ہے کہ دوسرے نمبر والی خاتون بچے کی حقیقی ماں ہے کیونکہ وہ بچے کو روتا دیکھ کر بہت پریشان نظر آ رہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید