• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IQ ٹیسٹ: کیا آپ 30 سیکنڈز میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی ہے؟

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسان کی ذہانت کا اندازہ لگانے کے لیے پہیلیاں سب سے بہترین ہوتی ہیں اور یہ پہیلیاں مختلف طریقوں کی ہوتی ہیں جیسے کہ ورڈ پروبلمز، پکچر پزلز اور میتھ ریڈلز وغیرہ۔

زندگی میں مشکل کاموں کو سر انجام دینے کا شوق رکھنے والے لوگوں کو اکثر پہیلیوں کے جواب تلاش کرنے میں دلچسپ ہوتی ہے، اگر آپ کو بھی پہیلیوں کو سلجھانا پسند ہے تو آج ہم آپ کے لیے ایک دلچسپ پہیلی لے کر آئے ہیں۔

اوپر دی گئی تصویر میں 4 گلاس موجود ہیں اور بظاہر چاروں میں ہی برابر پانی موجود ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، لہٰذا اب آپ کو اس تصویر کا باغور جائزہ لے کر یہ بتانا ہے کہ کونسے گلاس میں پانی سب سے زیادہ ہے؟

یہ پہیلی جتنی مشکل نظر آ رہی ہے اتنی مشکل بھی نہیں ہے، آپ کو یقیناً تصویر میں موجود پانی کے گلاسز کے اندر رکھی ہوئی اشیاء بھی نظر آ رہی ہوں گی تو ان اشیاء کا وزن صحیح جواب تک پہنچنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

آپشن (A) میں، پانی کے گلاس میں قینچی، آپشن (B) میں پیپر کلپ، آپشن (C) میں ربر اور آپشن (D) میں ایک گھڑی موجود ہے۔

اب جس گلاس میں سب سے کم وزن کی چیز موجود ہے، اس گلاس میں پانی سب سے زیادہ ہے، اب قینچی، پیپر کلپ، ربر اور گھڑی میں سب سے ہلکی اور چھوٹی چیز پیپر کلپ ہے، اس لیے جس گلاس میں پیپر کلپ ہے اس گلاس میں پانی سب سے زیادہ ہے یعنی صحیح جواب آپشن (B) ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید