• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IQ ٹیسٹ: کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کونسا کپ سب سے پہلے بھرے گا؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

انسان کی ذہانت کا اندازہ لگانے اور ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں سب سے بہترین ہوتی ہیں اور پہیلیاں مختلف طریقوں کی ہوتی ہیں جیسے کہ ورڈ پروبلمز، پکچر پزلز اور میتھ ریڈلز وغیرہ۔

پہیلیاں اکثر انسان کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں لیکن جن لوگوں کو مشکل کام کرنا پسند ہوں اُنہیں اکثر پہیلیوں کے جواب تلاش کرنے میں دلچسپ ہوتی ہے۔

اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے تو آج ہم آپ کے لیے ایک دلچسپ پہیلی لے کر آئے ہیں۔

اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر آپ کو یہ بتانا ہے کہ کونسا کپ سب سے پہلے بھر جائے گا؟

ایک فعال ذہن اس پہیلی کو 30 سیکنڈز کے اندر ہی حل کر سکتا ہے کیونکہ یہ پہیلی اتنی زیادہ مشکل بھی نہیں ہے، اس لیے تصویر کو ذرا غور سے دیکھیں آپ جلد ہی درست جواب دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 اس طرح کی پہیلیوں کے جواب صرف ایسے افراد ہی دے سکتے ہیں جن کی قوتِ مشاہدہ بہت اچھی ہو۔

اگر آپ کو پہیلی کا جواب مل گیا ہے تو اسے اپنے ذہن میں رکھ کر ایک بار پھر سے اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔

پہیلی کا درست جواب 

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

تصویر میں چائے کو پائپس کی مدد سے جس طرح کپس میں ڈالا جا رہا ہے اس طریقے سے سب سے پہلے 3 نمبر والا کپ بھرے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ باقی کپس میں چائے جانا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ ان میں چائے جانے کا راستہ روک دیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید