جنوبی کوریا کے شہر ہونگ سونگ گن میں گزشتہ ہفتے ایک کچن میں پیش ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس کی سوشل میڈیا صارف جنسونگ کم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک شخص ہاتھ میں بڑا اور بھاری چھرا پکڑے ہوئے آتا ہے اور میز پر رکھے تربوز کو کاٹنے کی تیاری کرتا ہے۔
جیسے ہی وہ اس چھرے کو اٹھا کر پوری قوت سے تربوز پر وار کرتا ہے تو ضرب اتنی زور دار ہوتی ہے کہ نیچے رکھی میز ہی ٹوٹ جاتی ہے۔
یہ غیر متوقع نتیجہ ایک حیران کن اور مزاحیہ باورچی خانے کا واقعہ بن گیا اور اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھا جا رہا ہے۔