مرکزی انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے وفد کی ایس ڈی او گلگشت سے ملاقات

August 07, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے صدررانا ارشاد کی قیادت میں تاجروںکے وفدکی ایس ڈی او گلگشت سلمان سعید وینس سے ملاقات اور تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا،وفد میں صدرملک رمضان سیال بھٹو شہید روڈ،جنرل سیکرٹری ملک منیرارائیں،صدرڈاکٹر غلام شبیر شاہ بدر روڈ،ملک نواز جنرل سیکرٹری شاہ بدر روڈ،حاجی عبدالعزیز سنیئر نائب صدر موجود تھے ،اس موقع پر صدررانا ارشادنے بتایا کے زکریا ٹاؤن میں جھولتی تاروں کی وجہ سے آئے روز گزرنے والے ٹرکوں سے تاریں ٹکراکر ٹوٹ جاتی ہیں اور بارش ہونے پر کھمبوں میں کرنٹ آجاتا ہے ،ایس ڈی او سلمان سعیدنے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کریں گے۔