مزاح نگار دلاور فگار کا 93 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

August 07, 2022

اسلام آباد ( آن لائن ) معروف مزاح نگار دلاور فگار کا 93 واں یوم پیدائش 8 اگست پیر کو منایا جائے گادلاور فگار اپنی بے ساختہ شاعری کے ذریعے محفل کو زعفران زار بنا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے انہیں شہنشاہ ظرافت اور اکبر الٰہ آباد ی ثانی بھی کہا جاتا تھا ۔دلاور فگار 8 جولائی 1929 کو بھارت کے صوبے اترپردیش کے ایک چھوٹے سے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تقسیم کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے۔دلاور فگار نے ادبی سرگرمیوں کا آغاز بطور شاعر کیاان کی معروف تخلیقات میں حادثے،ستم ظریفیاں،شامت اعمال،انگلیاں فگار اپنی،فی سبیل اللہ،خوب تر کہاں،آداب عرض اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ دلاور فگار نے شاعری کی ابتدا سنجیدہ غزل سے کی اور پھر مزاح نگار کے طور پر اپنی الگ سے شناخت بنائی۔دلاور فگار کے کئی مزاحیہ شعری مجموعے شائع ہوئے اور عوام سے مقبولیت کی سند پائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جمی کارٹر کی تصنیف کا اردو ترجمہ خوب تر کہاں کے نام سے کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔