غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر مصر کی جانب سے ثالثی کی کوششیں

August 07, 2022

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر مصر کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

قاہرہ سے مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصر نے غزہ میں آج رات 10 بجے سے جنگ بندی کی تجویز دے دی۔ اسرائیل نے تجویز پر اتفاق کرلیا جبکہ فلسطین کے جواب کا انتظار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصر کی جنگ بندی تجویز پر اسرائیل اور فلسطین کا کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ اسرائیل نے جمعہ سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کی بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔