سکھر: ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش، 6 عزادار جاں بحق

August 08, 2022

—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع سکھر کے شہر روہڑی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں 6 عزادار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرسہ دینے کی کوشش میں متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے جبکہ کئی کی حالت نازک ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے 1 شخص کی شناخت ہو سکی ہے اور دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ پرسہ دینے کی کوشش میں شدید زخمی ہونے والے عزاداروں کو روہڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضریحِ اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں سانس رکنے سے کئی عزادار بے ہوش بھی ہوئے، انہیں بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔