ارشد ندیم کو جیت پر عمران خان کی مبارکباد

August 08, 2022

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ارشد ندیم کوکامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی گئی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جویلین تھرو، نیزہ باز ارشد ندیم کو زخمی ہونے کے باوجود 90.18 میٹر کی تھرو پھینکنے، کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ بنانے اور پاکستان کے لیے گولڈ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

یاد رہے کہ 1966ء کے بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔