جیکی چن بچا ہوا کھانا کھا لیتے ہیں، ضائع نہیں کرتے، سونو سود

August 09, 2022

سونو سود نے اپنے حالیہ انٹریو میں بتایا کہ اگر آپ کی پلیٹ میں کھانا بچ گیا ہے تو جیکی چن اجازت لے کر وہ کھانا کھا لیں گے لیکن ضائع نہیں کریں گے۔

بالی ووڈ ادکار سونو سود نے پرانا قصہ دہراتے ہوئے جیکی چن کی عاجزی اور انکساری کی تعریف کی۔

سونو اور جیکی چن سنہ 2017 کی ایک فلم کنگ فو یوگا میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں دیشا پاٹنی بھی شامل تھیں۔

سونو سود نے انکشاف کیا کہ ایک بار جیکی چن نے رات گئے ان کے لیے کھانا پکایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیکی چن فلم کی تیاری سے لے کر پروموشنز تک عاجز انسان معلوم ہوئے۔

اس موقع پر سونو سود نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے ساتھی اداکاروں کی طبیعت کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی بالی ووڈ اداکار خود کو بڑا اسٹار سمجھتے ہوئے میل جول کم رکھتے ہیں اور ایک فاصلے پر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیکی چن فلم سیٹ پر پھل لے کر آجاتے تھے اور لائٹ مین، اسپاٹ بوائے اور اداکاروں کو کھلاتے تھے۔

سونو نے بتایا کہ جیکی چن زمین پر بغیر کسی تردد کے بیٹھ جاتے تھے اور کھانا کھا لیتے تھے۔