کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

August 10, 2022

۔۔۔فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،سرجانی ٹاؤن، قائد آباد، قیوم آباد، کیماڑی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہبہادر آباد، کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی اور لانڈھی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں صرف 3 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے، لوڈشیڈنگ میں اضافہ یا شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی۔