• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیش میں شہباز گل طوطے کی طرح بولے گا، PTI کے پردہ نشیں بے نقاب ہوں گے، ناصر شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اب تفتیش میں بداخلاقی کا بادشاہ شہباز گل طوطے کی طرح بولے گا کہ بہت سے پی ٹی آئی کے پردہ نشیں بے نقاب ہوں گے۔

سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسد عمر اور فواد چوہدری ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے پی ٹی آئی اخلاقیات اور ادب کی ورچوئل یونیورسٹی چلاتی تھی،  پی ٹی آئی نے ملک میں اخلاقیات، ادب و آداب کا ایسا جنازہ نکالا کہ اب نوجوانوں کی دوبارہ تربیت کرنی ہوگی۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ جس کرمنل انداز سے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو اداروں اور سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا اس کا ان سے حساب لینا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر گرافکس کی مدد سے کمپین چلائیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ملازمین یعنی نوجوانوں کو بھی اپنے کرائم میں شامل کیا۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں سو دن چور کے ایک دن سادھ کا، پی ٹی آئی کے سو دن پورے ہوئے اب سادھوں کا وقت شروع ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید