امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج

August 10, 2022

رہنما تحریکِ انصاف شہباز گِل امریکا کی مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں، امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے۔

’جیو نیوز‘ نے شہبازگِل کے امریکا میں مستقل سکونت کے کارڈ کی کاپی حاصل کر لی جس پر تاریخِ تنسیخ مارچ 2025ء درج ہے۔

شہباز گِل کے نام سے مشہور پی ٹی آئی رہنما کے 1 نہیں تین تین نام ہیں۔

امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے، امریکا کی یونیورسٹی الی نوائے میں ان کا نام محمد شہباز شبیر ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کی امریکا میں رہائش 10 سال کے لیے ہے۔