سلمان نے ورک آؤٹ سیشن کی تصویر شیئر کردی، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

August 10, 2022

فوٹو: بشکریہ سلمان خان / ٹوئٹر

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ورک آؤٹ سیشن کی نئی تصویر مداحوں کے لیے شیئر کردی۔

سلمان خان نے اپنی اس تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ "مضبوط ہونے کے لیے" جیسا کہ وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ورزش مضبوط ہونے کے لیے کی جارہی ہے۔

فلموں میں اپنی تن سازی کی وجہ سے ایک علیحدہ شہرت رکھنے والے سلمان اس تصویر میں بھی تندرست و توانا نظر آرہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر اس تصویر پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

کوئی صارف سلمان خان کی عمر تو کوئی شاہ رخ خان کے ساتھ ان کا موازنہ کرتے نظر آئے۔