مسلسل غیرحاضری پر ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

August 10, 2022

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے چند روز قبل اسپیکر کو رخصت کی درخواست ارسال کی تھی۔