مودی نے یومِ عاشور پر کیا پیغام جاری کیا تھا؟

August 11, 2022

فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی یومِ عاشور پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔

نریندر مودی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہآج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

مودی نے کہا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کو ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنے اور اُن کی بےانتہا قربانیوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا تھا کہحضرت امام حسین علیہ السلام نے مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دی تھی۔

نریندر مودی کا یہ پیغام ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔