اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو: بابر اعظم

August 11, 2022

کپتان بابر اعظم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو بیسٹ تھا وہی ٹیم کا اعلان ہوا، اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو۔

نیدر لینڈز کے ساتھ ون ڈے سریز کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔