روسی جارحیت سے نمٹنے کیلئے یوکرین کو مزید راکٹ لانچر سسٹم فراہم کریں گے، برطانیہ

August 11, 2022

برطانیہ، یوکرین کو روسی جارحیت سے نمٹنے کے لیے مزید ملٹیپل لانچ راکٹ ویپن سسٹم فراہم کرے گا۔

برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ فوجی امداد سے یوکرینی فوج کو روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

برطانیہ اور بین الاقوامی برادری روسی جارحیت کے مخالف ہیں اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یوکرین کو دیے جانے والے یہ راکٹ نظام 80 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔