عمران اشرف نے اہلیہ کو طلاق دیدی؟

August 12, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف اور اُن اہلیہ کرن اشفاق کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

عمران اشرف کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے کے دوران اپنے کام سے اپنا نام بنایا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

عمران اشرف کی اہلیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرکے کرن اشفاق حسین ڈار کردیا ہے۔

اس کے علاوہ کرن اشفاق نے اپنے اکاؤنٹ سے عمران اشرف کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔