• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ، ماڈل کرن اشرف کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔

یکے بعد دیگرے سپر ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف ہیرو عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’فیملی‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔


دوسری جانب عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر بھی یہی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کیپشن میں عمران اشرف کو اپنی زندگی قرار دیا ہے۔


عمران اشرف کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس، تعریفی اور دعائیہ  کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے اُنہیں بری نظر سے دور رہنے کی دعائیں دی گئی ہیں۔

تازہ ترین