ڈیل اسٹین کے اسکیٹ بورڈ اسٹنٹ کے چرچے

August 12, 2022

اسکرین گریب

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹینکے اسکیٹ بورڈ اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اپنے کرکٹ کے دنوں میںاپنی تیز رفتار اور سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں کے ہوش اُڑا دینے کی وجہ سے مشہور تھے۔

اب ڈیل اسٹین دُنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو اپنی اسکیٹ بورڈنگ کی مہارت سے حیران کر رہے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ٹوئٹر ہینڈل پر ڈیل اسٹین کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں ڈیل اسٹین کو اسکیٹ بورڈ پر ایکروبیٹک اسٹنٹ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی پی ایل فرنچائز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ڈیل اسٹین کے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیل اسٹین نے93 میچوں کے ٹیسٹ کیریئر میں439 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 125 ون ڈے میں 196 اور 47 ٹی ٹوئنٹی میں 64 وکٹیں بھی حاصل کیں۔