سرفراز کو نصاب میں شامل کرنے پر حسن علی نے کیا کہا؟

August 13, 2022

۔۔۔۔فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں حسن علی نے کہا ہے کہ کپتان آپ واقعی ہمارے لیے مثالی شخصیت ہیں۔

حسن علی نے مزید کہا کہ میر ے کپتان مجھے آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چوتھی جماعت کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرفراز احمد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ میرے اور میری فیملی کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بچوں کو پیغام ہے کہ محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کریں۔