پنجاب میں 16 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان

August 14, 2022

—فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجابکا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 16 اگست کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال جبکہ 18 اگست تک ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بارشوں سے راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔