میپکوٹیموں نے ایک روز میں 58 صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا

August 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے58صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مذکورہ صارفین کوبجلی چوری کرنے پر 11لاکھ 16ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا،ملتان سرکل میں 4بجلی چور وں کو87000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 9بجلی چوروں کو136341روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 6 صارفین کو129000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 9صارفین کو 364714روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 2 بجلی چوروں کو19710روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔