• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کےمقدمےمیں ملوث دو ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منشیات کے مقدمے میں ملوث افتخار احمد اور شبیر احمد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی ہے۔ ملزمان کے وکیل عبدالرحمان طارق کھنڈ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلان۔محمد یسین کے ہمراہ اس کی کار میں سوار تھے۔نارکوٹکس کنٹرول فورس کے اہلکاروں نے شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب دوران تلاشی کار میں ایک ایک کلو کے آئیس کے16 پیکٹ پائے گئے۔ انہوں نے ایک ایک کلو افتخار اور شبیر احمد پر ڈالدی اور باقی 14 کلو محمد یسین کی تحویل میں ظاہر کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔جبکہ ان کا منشیات فروشی یا سمگلنگ سے کوئی تعلق نہ ہے ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ۔
ملتان سے مزید