ملتان(سٹاف رپورٹر) درگاہ حضرت سخی نوابؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، خاندانِ گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید محمد غلام یزدانی گیلانی اورمخدوم ولایتمصطفے گیلانی، مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظمِ اعلیٰ حضرت علامہ مولانا حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے عظیم روحانی پیشوا مخدوم سید یحییٰ گیلانی المعروف حضرت سخی نوابؒ کے 456ویں عرس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطاب میں حضرت سخی نوابؒ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سخی نوابؒ کی تعلیمات انسان کو اللہ تعالیٰ کی بندگی، رسول اکرم ﷺ کی محبت، عاجزی، اخلاص اور مخلوقِ خدا کے ساتھ حسنِ سلوک کا درس دیتی ہیں، بزرگانِ دین کی خانقاہیں ہمیشہ سے اصلاحِ معاشرہ، محبت، رواداری اور اتحاد کا مرکز رہی ہیں،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیائے کرام کی تعلیمات کو صرف تقریبات اور عرس تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی عملی زندگی میں بھی اپنائیں،تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکام، امن و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔