ملتان (سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ مخدوم الخادم الحاج سید ولایت مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ اولیائے کرام کے سردار ہیں، اولیائے کرام کے آستانے خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے مرکز ہیں جب کہ مخدوم قاضی سجاد حسین اویسی نے کہا کہ سرتاج اولیاء پیران پیر غوث الاعظم کی فرمان وتعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار موسیٰ پاک شہیدؒ پر بڑی گیارہویں شریف کی محفل سے صدارتی خطاب میں کیا، محفل میں مخدوم زادہ صنوریز الحسن گیلانی، مخدوم زادہ محمد علی معارب گیلانی ، مخدوم قاضی سجاد حسین اویسی ودیگر شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔