• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا اعزاز‘ دنیا بھر کی جامعات میں154ویں پوزیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا اعزاز،یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر کی جامعات میں 154ویں پوزیشن، جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن اور پاکستان کی سرکاری شعبے کی جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، یہ اعزاز یونیورسٹی کی جانب سے ماحولیاتی پائیداری، گرین کیمپس، وسائل کے مؤثر استعمال، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے کیے جانے والے مسلسل اقدامات کا اعتراف ہے،یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ دنیا بھر کی جامعات کی پائیدار کیمپس پالیسیوں اور ماحولیاتی اقدامات کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس کامیابی کو یونیورسٹی کی پوری کمیونٹی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے طلبہ، اساتذہ، محققین، افسران اور عملے کو مبارکباد پیش کی۔
ملتان سے مزید