ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں بڑی گیارہویں شریف کی نسبت سے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقعے پر فصیل مدنی عطاری نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ عظیم ولیِ کامل اور بلند پایہ عالمِ دین تھے، آپؒ کی تعلیمات کا خلاصہ یہ ہے کہ شریعت کے احکام پر عمل کے بغیر روحانی ترقی کا تصور مکمل نہیں۔