• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوزیشن ہولڈر طالب علم محمد طیب کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامعہ دارالحدیث محمدیہ عام خاص باغ کے مقابلہ تقریر میں پوزیشن ہولڈر طالب علم محمد طیب کے اعزاز میں تقریب حوصلہ افزائی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے جامعہ دارالحدیث محمدیہ کے مدیر التعلیم حافظ عبد الغفار و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی کا کہنا تھا کہ دینی مدراس نے ہمیشہ ملک وقوم کو باصلاحیت افراد مہیا کیئے اور ملک وقوم کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق مدنی، شیخ الحدیث مولانا عبد الستار مدنی، مولانا الیاس سلفی،مولانا محمد حمزہ،قاری محمد اطہر محمدی،مولانا عبداللہ احسان بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید