• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ خاتون کو دارالامان بھجوا دیا گیا

ملتان(خصو صی ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے اقراء بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر وسیم احمد اس پر شدید جسمانی تشدد کرتا ہے ۔ اب وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے دارالامان بھجوایا جائ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ۔ پولیس تھانہ نیو ملتان میں درج ملزم اکرم کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور 4 عدد گولیاں برامد کر لی تھی ۔ ملزم نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جو گزشتہ روز منظور ہو گئی ۔
ملتان سے مزید