ملتان‘وہاڑی(سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی محرر تھانہ رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان، بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ وہاڑی منصور احمد خان اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی۔ کارروائی کے دوران عرفان جمیل محرر تھانہ دانیوال وہاڑی کورقم رشوت مبلغ 30000روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی۔ ملزم کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 28/2026 تھانہ اینٹی کرپشن وہاڑی میں درج کر لیا گیا ہے۔