3سالہ بچی نے 5منٹ میں کیوبز حل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

August 15, 2022

تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

بھارت سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ بچی نے مشکل ترین کیوبز 5 منٹ میں حل کر کے ریکارڈ بنا ڈالا۔

بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 3 سالہ دیویشا بھنسالی نے صرف 5 منٹ میں کیوبز حل کر کے بڑوں بڑوں کو حیران کر دیا ہے۔

اس سے قبل دیویشا مشکل ترین، ہر طرح کے کیوبز (تھری لیئرڈ، تو وے اور پریمکس کیوبز) حل کر کے دنیا کی سب سے کم عمر ترین کیوبز حل کرنے والی بچی کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔

دیویشا کی والدہ آرتی کا اپنی بچی کے اس فن سے متعلق بتانا ہے کہ ایک دن پڑھائی کے دوران دیویشا نے ایک کیوب پکڑا اور اسے حل کرنے لگی، اس دوران اس کی کیوبز حل کرنے میں دلچسپی بڑھی۔

والدہ کے مطابق چونکہ وہ بھی کیوبز حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں لہٰذا انہوں نے بیٹی کی دلچسپی دیکھتے ہوئے دیویشا کو کیوبز حل کرنے سے متعلق مزید طریقے سکھانے کا سوچا۔

ان کے مطابق دیویشا نے صرف 40 روز کے دوران کیوبز حل کرنے پر مہارت حاصل کر لی تھی۔

دوسری جانب بھارتی کیوب ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ رکھنے والے بچے کو کیوبز حل کرنے میں تین گھنٹے لگے تھے۔