طوفانی بارشوں سے دراوت ڈیم پہلی بار بھر گیا، مرتضیٰ وہاب

August 15, 2022

سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع دراوت ڈیم بھی تیز بارشوں کے بعد پہلی بار پانی سے سیراب ہوگیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں پانی سے بھرا ہوا ڈیم دیکھا جاسکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیم تیز بارش سے بھرا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2008 میں دراوت ڈیم کی منظوری دی تھی۔

یہ ڈیم 11.67 ارب روپے کی لاگت سے 2014 میں مکمل ہوا تھا، ڈیم کی گہرائی 112.5 میٹر یا 369 فٹ ہے۔

دراوت ڈیم کے ذریعے 25 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ڈیم کا رقبہ 10 ہزار 500 ایکڑ ہے اور اس میں ایک لاکھ 21 ہزار 600 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔