عمران کو اپنی پارٹی کے لوگوں پر اعتبار نہیں، غلام بلور

August 16, 2022

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان خود 9 سیٹوں سے اس لیے کھڑا ہو رہا ہے کہ اُسے پارٹی کے دیگر لوگوں پر اعتبار نہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور سے اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی 9 نشستیں جیت جائے تو آخر میں 8 نشستوں کا کیا ہوگا۔

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جنگ آزادی کے لیے نہیں کرسی کے لیے ہے۔

پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے رہنما نےاین اے 31 پر غلام احمد بلور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کا ہر کارکن بلور کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہے گا۔