لاہور، اسکول پر قبضے کے خلاف طالبات کا احتجاج

August 16, 2022

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

لاہور کے علاقے والٹن میں اسکول پر قبضے کی مبینہ کوشش کے خلاف ہزاروں طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 42 سال سے قائم اسکول بلڈنگ پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن بریار کے والد نے قبضے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بریار کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ جگہ خریدی ہے، قبضے کی کوشش نہیں کی، ہائی کورٹ پولیس کو قبضہ دلوانے کا حکم دے چکی ہے۔