پاک قطر جنرل تکافل کا آئی کیپ کے ساتھ معاہدہ

August 16, 2022

کراچی(اے پی پی)پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ )کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاک قطرجنرل تکافل آئی کیپ کے ممبران، منسلک اداروں، طلباء اور سٹاف کوخصوصی رعایت پر تکافل خدمات فراہم کرے گی۔آئی کیپ کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور سیکریٹری آئی کیپ سید مسعود اخترنے دستخط کئے۔ جبکہ اس موقع پر آئی کیپ کے صدر اشفاق یوسف تولہ، پاک قطر جنرل تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود ارشد اور پاک قطر جنرل تکافل کے نائب صدر زوہیب علی خان بھی موجود تھے۔ پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان نے کہاکہ آئی کیپ کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔ یہ شراکت دار ی تکافل کی فراہمی کے ہمارے طویل المدّت ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں تکافل کوریج کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔