ہوٹلز، کریانہ سٹورز، بیکریز اور مصالحہ چکیوں کی چیکنگ ، متعدد کو جرمانے

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان ڈویژن میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، بیکریز اور مصالحہ چکیوں کی چیکنگ کے دوران متعددفوڈ پوائنٹس کو جرمانےاور 20 کلو غیر معیاری اجزاء تلف کردیئے تفصیل کے مطابق ملتان میں 4 ہوٹلز اور بیکریوں کو خوراک میں چائنہ نمک، کھلے اجزاء کے استعمال پر 70 ہزارروپے کے جرمانے، کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 28 ہزار روپے، وہاڑی میں مصالحہ جات کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز اور کھلے اجزاء کی ملاوٹ پر بوریوالا میں گرائنڈنگ یونٹ کو 30 ہزار، خوراک میں مردہ مکھیاں، باسی سبزیوں کے استعمال پر کبیروالا میں ہوٹل کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔