یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، امریکی سفیر

August 16, 2022

فائل فوٹو

پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے۔

ایک بیان میں سفیر ڈونلڈ بلَوم نےکہا کہ میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیاء فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سفیر بلَوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔