• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکس وصولیاں تقریبا دوگنی ہو چکی ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکس وصولیاں تقریبا دوگنی ہو چکی ہیں۔

ایف بی آر میں لیڈرشپ اور فیلڈ فارمیشنز سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے مالی سال 26-2025 میں ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایف بی آر کا ٹارگٹ 12.83 ٹریلین تھا، 13 ٹریلین عبور کر لیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں پہلے کبھی بھی اتنی کم مدت میں ٹارگٹ حاصل نہیں کیا گیا، مالی خسارہ کم ترین سطح پر رکھتے ہوئے ہم نے کامیابی سے مالی سال مکمل کیا، یہ تاریخی کامیابی ٹیم ورک، مسلسل اصلاحت اور ایف بی آر کی محنت کا نتیجہ ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہتر ریونیو کارکردگی سے مالی خسارہ کم ہوا اور معاشی بنیادیں مزید مستحکم ہوئیں، یف بی آر نے مالی سال کے دوران 599 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، مالی سال کے آخری روز 13.5 ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جدید ٹیکس نظام میں ٹیکس دہندگان کو سہولت، شفافیت اور عوامی اعتماد اولین ترجیح ہے، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ایف بی آر کو جدید اور موثر ادارہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید