ایف آئی اے سندھ میں تبادلے و تقرریاں

August 16, 2022

وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سندھ میں تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں۔

ایف آئی اے میں تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل رابعہ قریشی کا تبادلہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایاز مہر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کمرشل بینکنگ سرکل میں ہورہی ہیں۔