قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی شہباز گل کے ڈرائیور کی اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش

August 17, 2022

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر قائم مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی۔

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے اجلاس میں چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال کرنے کی مذمت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے قائمہ کمیٹی سے معاملے پر ہدایات جاری نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے سب کو وہیں جواب دینے دیں۔

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے متفقہ طور پر آئی جی کی استدعا مسترد کردی۔

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ اگر تحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں۔