پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں و پریشان نہ کرنے کا حکم

August 18, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم مشتاق احمد کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دے دیا، پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پرایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ایس ایچ او تھانہ بہاؤ الدین زکریا کو لڑکی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا، ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے خاتون کو تشدد اور تیزاب گردی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ساجد حسین کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عاشق کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔