پنجاب حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے‘ریجنل نیٹ ورک نیلی بار

August 18, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ریجنل نیٹ ورک نیلی بار کے کنو ینر ڈاکٹر اسلم جوئیہ، اسرا راحمد چوہدری، شہبازحسین، محمد عادل کھوکھر،محمد علی اظہر نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کرے اور فی الفور صوبے میں مقامی حکومتوں کی قانون سازی کرکے انتخابات کا اعلان کرے، موجودہ سیاسی کشمکش کی وجہ سے بڑھنے والی مہنگائی سے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے اچھی گورننس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔