منی لانڈرنگ کا الزام: آر مادھون، جیکولین فرنینڈس کی حمایت میں بول پڑے

August 18, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارآر مادھونبھتہ خوری کے معاملے میں جیکولین فرنینڈس کی حمایت میں بول پڑے۔

فلم ’تنو ویڈز منو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار آر مادھون، جیکولین فرنینڈس کا نام مجرم سکیش چندر شیکھر سے متعلق بھتہ خوری کے مقدمے کی چارج شیٹ میں شامل ہونے پر اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

آر مادھون نے اپنی فلم ’دھوکا راؤنڈ ڈی کارنر‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے امید ہے کہجیکولین بہت جلد اس مشکل سے نکل جائیں گی،مجھے نہیں لگتا کہ اس کیس سے ان کی امیج پر کوئی اثر ہو رہا ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’درحقیقت، ہماری فلمی برادری میں، ٹیکس ریڈز کی تعداد اب کم ہوگئی ہے، ہر کوئی پوری ایمانداری سے کام کر رہا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کی چیزوں سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوگی، سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان اسی انڈسٹری سے ہیں‘۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر 17 اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ الزام لگایا ہے کہ اداکارہ 125 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میں ملوث ہیں جس میں مبینہ بھتہ خور چندر شیکھر کا نام بھی شامل ہے۔