کراچی: 2 ماہ میں سب سے زیادہ 855 ملی میٹر بارش کہاں ہوئی؟

August 18, 2022

کراچی میں رواں سال مون سیزن کے 2 ماہ جولائی اور اگست میں اب تک سب سے زیادہ بارش 855 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی میں رواں سیزن کی یہ سب سے زیادہ 855 ملی میٹر بارش گلشنِ حدید میں ریکارڈ ہوئی ہے، جو 34 انچ کے لگ بھگ بنتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلشنِ حدید میں 587 ملی میٹر بارش جولائی کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی جو کہ رواں ماہ اب تک 268 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

دوسرے نمبر پر اس دورانیے میں مسرور بیس کے علاقے میں 713 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قائد آباد میں 669 ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 612، فیصل بیس کے اطراف 583، جناح ٹرمینل کے اطراف 379، یونیورسٹی روڈ پر 424، ناظم آباد میں 477، نارتھ کراچی میں 400، اورنگی ٹاؤن میں 425 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی طرح سعدی ٹاؤن میں 388، کیماڑی میں 437، گلشنِ معمار میں 323، گڈاپ ٹاؤن میں 351، سرجانی ٹاؤن میں 556، کورنگی میں 306 اور صدر ٹاؤن میں 445 ملی میٹر مجموعی بارش ریکارڈ کی گئی۔